رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 300سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)رینجرز اور پولیس نے فیصل ٹاﺅن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 300سے زائد وارداتوں میں ملوث محمد عادل نامی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔ ملز م کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجر ز کا کہنا ہے کہ ملز م کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے،کارراوئی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2012 سے کراچی کے مختلف علاقے گلشن اقبال ، نا گن چورنگی ، حیدری ، شاہراہ فیصل، نرسری ، شفیق موڑ اورملینیم مارٹ میں شہریوں سے لا کھوں روپے لو ٹے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ہوا ملزم ڈکیت گینگ گروہ کے ہمراہ چوری ، ڈ کیت، منی ایکسچینج اور بینک سے رقوم نکال کر نکلنے والوں سے لو ٹ مار کرنے میں بھی ملو ث رہا ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

19 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

36 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

45 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

56 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

1 hour ago