’’بشریٰ بی بی کے پاس 2جن ہیں‘‘ نعیم الحق(مرحوم) اور مفتی سعید کی مبینہ آڈیو ٹیپ انٹرنیٹ پر لیک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق مرحوم اورعمران خان کی تیسری شادی کے نکاح خواں مفتی سعید کی ایک مبینہ اور غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے، جس میں مفتی سعید نعیم الحق مرحوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ مجھ سے جھوٹ بول کر عدت میں نکاح کروا کر بہت بڑا گناہ کروایا گیا، اس مبینہ اور غیر تصدیق شدہ آڈیو ٹیپ میںمرحوم نعیم الحق کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ کے پاس 2جن ہیں سارے کام ان سے لئے جاتے ہیں ، ہوسکتا ہے جن نے قابوکرلیا ہو آپ کے لیڈر کو،جس پر مفتی سعید کہتے ہیں کہ اس طرح اگر ہونے لگے تویہ جن دوسروں کو قابو کیوں نہ کر لیں ،

یا درہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 2018میں اپنی روحانی پیشوا بشری مانیکا سے باقاعدہ شادی کی،نکاح کی یہ تقریب لاہور میں بشری مانیکا کے گھر پر انجام پائی۔عمران خان اور بشری مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔ شادی کی تقریب میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی تھی۔اب 3سال بعد اس شادی سے متعلق یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہے ، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا گزشتہ سال انتقال ہو گیاتھا ، مبینہ آڈیو ٹیپ کے دوران مزید کیا بات چیت ہوئی آپ بھی سنئے۔

Recent Posts

کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے…

5 mins ago

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

27 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

41 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

60 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

1 hour ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

1 hour ago