نکاح نامے میں اب کونسی شق شامل کی جائے گی؟ متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے ایوان نے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ؐکا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،ایوان میں چار مسودات قوانین بھی متعارف کرائے گئے جنہیںمتعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دوماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 51 منٹ کی غیر معمولی تاخیر سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی صدارت میں شروع ہوا ۔اجلاس کے آغازمیںممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان،مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی پرویز ملک ،نشاط احمد ڈاہا کی وفات اوررحیم یار خان میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہلاک ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ سابق ایم پی اے پیٹر گل کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اقلیتی رکن طارق گل نے دعا بھی کرائی ۔

اجلاس میںمسلم لیگ (ق)کی خدیجہ عمر،بسمہ چوہدری اور مسلم لیگ (ن)کے مولانا الیاس چنیوٹی کی جانب سے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ؐکا حلف شامل کرنے کیلئے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل 2021،راشد لطیف خاں یونیورسٹی بل 2021، پنجاب کیمونٹی سیفٹی میرز ان سپورٹس اینڈ ہیلتھ کلبز اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 2021 بل ایوان میں متعارف کروا دئیے گئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوںکے سپرد کر کے دوماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔سپیکرنے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات پر کاروائی مختصر کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بدھ صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف آج (بدھ)مہنگائی پر ایوان میں بحث کا آغاز کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال قائد حزب اختلاف کی تقریر پر جواب دیں گے ۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

2 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

10 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

16 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

31 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

46 mins ago