سونے کی قیمت کی یکدم بڑی چھلانگ! ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اورمنگل کو ایک تولہ قیمت میں4200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ گئیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13ہزار 168 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1804 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے

بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر175روپے کی حد بھی عبورکرگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 174 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے نتائج میں تاخیر اور روپے کی قدر میں کمی کی شرائط کی افواہوں پر کرنسی مارکیٹ میں ہلچل ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے کی ریکارڈ سطح پر بھی عبور کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک کی شرط کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بائیو میٹرک کے بھی وہ انتظامات نہیں کیے جاسکے ہیں جو نادرا کے تعاون سے ہونے تھے۔ملک بوستان نے کہا کہ جولائی سے اب تک روپے کی قدر 11 فیصد تک گر چکی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ٹھہرائو اور آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری تک روپے پر دبائو جاری رہ سکتا ہے۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

4 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

13 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

27 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

33 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

45 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

45 mins ago