لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی کرکٹ کے شوقین نکلے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیے گئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کیقیادت کی جب کہ آپریشن رد الفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق 78ویں لانگ کورس سے ہے۔انہوں نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔وہ کمبائنڈ آرمز سینیٹر برطانیہ ، اسٹاف کالج کوئٹہ،ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ، این ڈی یو اسلام آباد، اے پی سی ایس ایس امریکا اور رائل کالج آف ڈیفینس اسٹڈیز یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم مغربی سرحد اور ایل او سی دونوں پر کمانڈ کے علاقہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم پی ایم اے، اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں انسٹرکٹ رہے جب کہ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے۔وہ باسکٹ بال اورکرکٹ شوق سے کھیلتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس تعینات کیے جانے سے پہلے کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر فائز تھے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باقاعدہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

Recent Posts

فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام

پشاور(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ…

2 mins ago

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

8 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

14 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

20 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

23 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

43 mins ago