لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔ٹوئٹر پر ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اپنے والد کے ساتھ اس وقت کی تصویروں کو بھی نامناسب انداز میں وائرل کیا جا رہا ہے جب وہ اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے۔لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ان تمام ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے
جنہوں نے ان کی تصویروں پر انتہائی نا مناسب گانے لگائے یا ان سے منسوب جھوٹی ویڈیوز شیئر کیں۔ ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ اس نواز شریف کی پیرو کار ہیں جنہوں نے عدالت کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر اپنا کیس اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہ بھی اپنا کیس اللہ کی عدالت میں پیش کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں اللہ کے ہاں سے ان پر الزامات لگانے والوں کو جواب ضرور ملے گا۔انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی بنیاد پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں لیکن یہ ساری مہم ان کے سیاسی نظریے کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، اس کے بعد پارٹی اور اپنی قائد مریم نواز سے ان کی وابستگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ثانیہ عاشق کے خلاف مہم جاری ہے۔ پہلے ان کی اپنے والد کے ساتھ تصاویر کو نامناسب انداز میں پیش کیا گیا اس کے بعد ایک جھوٹی نازیبا ویڈیو کو ان سے منسوب کیا گیا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…