انتظامیہ نے رابطے کے سلسلے کو مزید آسان بنانے کے لیے چیٹ کے ساتھ وائس میسجز کا آغاز کیا اور یہ سہولت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر بھی موجود ہے . کمپنی نے صارفین کی آسانی کے لیے وائس ریکارڈ بھیجنے سے قبل سننے کی سہولت فراہم کی . وہ صارفین جو اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں . طریقہ کار: سب سے پہلے آپ اینڈرائیڈ یا پھر آئی او ایس ڈیوائس میں واٹس ایپ پر جائیں، جس دوست کو وائس میسج بھیجنا چاہتے ہیں اس کی چیٹ باکس کھولیں، اب مائیک بٹن کو ہولڈ کرتے ہوئے اپنی آواز ریکارڈ کریں . وائس پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد فوراً ہوم بٹن دبا کر ہوم اسکرین پر چلے جائیں اور پھر دوبارہ وائس ایپ پر آئیں تو وائس میسج ارسال ہونے سے قبل ازخود ڈلیٹ اور سننے کا آپشن فراہم کرے گا . صارفین آواز سن کر فیصلہ کرسکتے ہیں یہ وائس پیغام بھیجنے کے قابل ہے یا نہیں، آپ آواز کی رفتار بھی متعین کرسکتے ہیں، اگر وائس میسج ٹھیک سمجھتے ہیں تو سینڈ بٹن دبا دیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں پیغام رسانی کی بڑی ایپلکیشن ‘واٹس ایپ’ میں وائس میسج بھیجنے سے قبل اسے سننے کی سہولت بھی موجود ہے جس کا طریقہ کار درجہ ذیل ہے . واٹس ایپ صارفین وائس ریکارڈنگ کے بعد اور متعلقہ فرد کو ارسال کرنے سے قبل اسے سن سکتے ہیں، اس طرح آپ کی آواز میں کوئی غلطی ہوگی تو پیشگوئی مطلع ہوجائیں گے .
متعلقہ خبریں