تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے، پرویز خٹک

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے . کوئٹہ میں سردار یار محمد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاق اور بلوچستان میں اتحادی ہیں .

انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لےکر چلے گی، یقین ہے جو حکومت بننے جارہی ہے وہ پی ٹی آئی کو عزت دے گی . اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو بھی وزیر اعلیٰ بنے گا وہ وہی عزت دے گا جو سردار یار محمد رند نے آج دی ہے . پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ امید ہے بلوچستان میں ایک بہترین حکومت بنے گی، تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے . سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلوچستان میں سیاسی سسٹم چلتا رہے . . .

متعلقہ خبریں