اس حوالے سے اعلی عدلیہ سے بھی رجوع کیا جاہیگا اس کے علاوہ حکومت اور بیوروکرسی کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم بھی چلایا جاہیگا . جھالاوان میڈیکل کالج کا قیام نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں رکھا عارضی طورپر وومن پولیٹیکنک کی عمارت میں تمام ضروری سہولیات فراہم کیئں اور مستقل عمارت کی تعمیر کے لیئے ساہیٹ کا انتخاب کرکے تعمیراتی کام شروع کی موجودہ حکومت محض تعصب اور بدنیتی کی بنیاد پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تبدیلی کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈائریکشن کے باوجود چار سال تک پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی نہیں کی جو ایک جانب توہیں عدالت کے مترادف تھا تو دوسری جانب ایک کمیٹی کے ذریعے پروجیکٹ کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ پروجیکٹ مسلسل نو پی ایس ڈی پی میں ریفلیکٹ ہیے اب غیر منطقی فیصلہ کے زریعے بیوروکریسی کو اپنے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیا جاہیگا . گزشتہ روز چیف سیکریٹری کی صدارت میں میٹنگ منعقد کرکے اس غیر منطقی فیصلہ کی توثیق کی گئی ہیے نیشنل پارٹی چیف سیکریٹری سمیت بیوروکریسی کو تنبیہ کرتی ہیے کہ نیشنل پارٹی جھالاوان میڈیکل کالج جیسے اہم پروجیکٹ کو ختم کرنے نہیں دیگا . جھالاوان میڈیکل کالج کے طلبا کی مستقبل کو بیوروکریسی نے خطرے میں ڈالا ہیے پاکستان میڈیکل کمیشن وومن پولی ٹیکنک کے اس عمارت میں کالج کو کسی صورت رجسٹریشن نہیں دیگا اور میڈیکل کالج بند ہوجاہیگا اس کی اجازت نیشنل پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھرپور انداز میں اٹھا کر حکومت باالخصوص بیوروکریسی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جاہیگا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے پروجیکٹ کو ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے واضع کیا ہیے کہ بیوروکریسی تعصب اور بدنیتی کے بنیاد پر جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے پروجیکٹ کو ختم کرنے پر تلا ہوا ہیے جس کی اجازت نیشنل پارٹی کسی بھی صورت نہیں دے گی اس غیر منطقی فیصلے کے خلاف بلوچستان بھر میں بھرہور احتجاج کیا جاہیگا . پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہیے کہ ایک پی سی ون کی پی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری کے بعد اسے کسی میٹنگ کے زریعے بیک جنبش قلم ختم نہیں کیا جاسکتا .
متعلقہ خبریں