انہوں نے کہاکہ میرا ایک اصولی موقف ہے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ہم جانتے ہیں کہ حکومت سازی میں سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے اور یہ ہونا بھی چاہیے لیکن موجودہ حالات میں بلوچستان میں جوتوڑ جوڑ ہوا ان کے پیچھے کن لوگوں کے کیامقاصد تھے وہ سب پر عیاں ہے اوراس کے پیچھے کون لوگ تھے؟یہ اب کوئی ڈھکی چھی بات نہیں لہٰذاء ان حالات میں فریق نہیں بنوں گا اورکسی کے حق میں اپنا ووٹ نہیں دوں گا . انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مفادات کی تحفظ کی جو بھی یقین دہانی کرائے گا ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف آف ساروان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ وزارت اعلیٰ کے معاملے پر فریق نہیں بنوں گا،حکومت سازی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے،پہلے بھی واضح کرچکاتھا کہ باپ کے امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دوں گا . ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں