حکومت سازی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے،نواب اسلم خان رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف آف ساروان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ وزارت اعلیٰ کے معاملے پر فریق نہیں بنوں گا،حکومت سازی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے،پہلے بھی واضح کرچکاتھا کہ باپ کے امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا ایک اصولی موقف ہے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ہم جانتے ہیں کہ حکومت سازی میں سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے اور یہ ہونا بھی چاہیے لیکن موجودہ حالات میں بلوچستان میں جوتوڑ جوڑ ہوا ان کے پیچھے کن لوگوں کے کیامقاصد تھے وہ سب پر عیاں ہے اوراس کے پیچھے کون لوگ تھے؟یہ اب کوئی ڈھکی چھی بات نہیں لہٰذاء ان حالات میں فریق نہیں بنوں گا اورکسی کے حق میں اپنا ووٹ نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مفادات کی تحفظ کی جو بھی یقین دہانی کرائے گا ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Recent Posts

انتخابات 2029 میں ہوں گے، مولانا حکومتی اقدامات کو سراہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات 2029 میں ہوں…

2 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا…

8 mins ago

کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ…

18 mins ago

ویرات کوہلی کا جیت کے بعد انوشکا شرما کے نام رومانوی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت…

24 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اب تک وطن واپس کیوں نہیں جاسکی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم سمندری طوفان کی وارننگ…

31 mins ago

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیلی وژن کی معروف میزبان اور سابق دی جے انوشے اشرف شادی…

36 mins ago