اسد بلوچ نے میر عبدالقدوس کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بی این پی (عوامی)کے پارلیمانی لیڈر اسد بلوچ نے بلوچستان عوامی پارٹی سے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کر دیا . بد ھ کو بلو چستان عوامی پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے نامزد امید وار میر عبد القدوس بزنجو، سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ اورسینیٹر عبدالقادر نے بی این پی عوامی کے پارلیمانی لیڈر اسد بلوچ سے ملا قات کی اور ان سے با قاعدہ طورپر وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست دی اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے میر اسداللہ بلوچ نے کہاکہ ہم ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے عوام کے مسائل حل کریں تو دعائیں بھی ساتھ ہونگی انہوں نے کہاکہ سرکار کی مشینری کو عوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں .

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے میر عبد القدو س بزنجو نے کہاکہ نئی حکومت ایک بہترین گلدستہ ثابت ہوگی تمام اتحادیوں کی جدو جہد ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہاکہ ترجیحات بلوچستان کے پسے ہوئے عوام کی مشکلات کم کرنا ہے . .

متعلقہ خبریں