اسد بلوچ نے میر عبدالقدوس کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بی این پی (عوامی)کے پارلیمانی لیڈر اسد بلوچ نے بلوچستان عوامی پارٹی سے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بد ھ کو بلو چستان عوامی پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے نامزد امید وار میر عبد القدوس بزنجو، سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ اورسینیٹر عبدالقادر نے بی این پی عوامی کے پارلیمانی لیڈر اسد بلوچ سے ملا قات کی اور ان سے با قاعدہ طورپر وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست دی اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے میر اسداللہ بلوچ نے کہاکہ ہم ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے عوام کے مسائل حل کریں تو دعائیں بھی ساتھ ہونگی انہوں نے کہاکہ سرکار کی مشینری کو عوام کی فلاح کے لئے استعمال کریں۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے میر عبد القدو س بزنجو نے کہاکہ نئی حکومت ایک بہترین گلدستہ ثابت ہوگی تمام اتحادیوں کی جدو جہد ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہاکہ ترجیحات بلوچستان کے پسے ہوئے عوام کی مشکلات کم کرنا ہے

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago