ارکان اسمبلی اعلیٰ عدلیہ کے ججزکیلئے نازیبا الفاظ استعما ل کرنے سے گریز کریں، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بد زبانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے والے ارکان اسمبلی اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے لئے نازیبا الفاظ استعما ل کرنے سے گریز کریں،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے اس عمل کا ایک ہی مقصد ہے کہ اداروں کو کمزور کر کے انکے وقار کو کم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کرنے پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جانی چاہیے ملک میں عوام کے ووٹ اور منشا کے مخالف ایک حکومت مسلط ہے جو اداروں کو کمزور کر کے اپنی نااہل حکومت کی مدت میں توسیع کر رہی ہے

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago