لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جوڑی ٹی 20 کرکٹ دنیا میں مقبول اور کامیاب ترین جوڑی بن چکی ہے اور اب اس نے ایک اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال ٹی 20 کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی بہترین فارم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی جاری رکھا جس کے باعث بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔
بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ٹی 20 کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ دونوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 28 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے حاصل کیا۔
دونوں کھلاڑی نے یہ اعزاز صرف 17 اننگز کھیل کر ہی حاصل کر لیا ہے اور ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑیوں کی فارم اسی طرح برقرار رہی اور یونہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو مزید ریکارڈز بھی اپنے نام کریں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…