اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی یکے بعد دیگرے
دو فتوحات پر خوش ہوگئے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر بوم بوم آفریدی کا دل ’گارڈن ،گارڈن ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت پر بہت اچھا لگا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم اور زیادہ مثبت ہوکر کھیلی ہے۔شاہد آفریدی نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف بھی اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔سابق کپتان نے پاکستانی بولنگ لائن اپ پر گفتگو میں کہا کہ تمام بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بہترین بولنگ کررہے ہیں، وکٹیں اُڑانے والے بولرز چاہیں تو میچ کی بازی پلٹ دیں۔پاک بھارت میچز پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت ایک بار پھر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہوں تو لوگ زیادہ انجوائے کریں گے۔دونوں ملکوں کے شائقین اپنے اپنے ملکوں میں کرکٹ انجوائے کررہے ہیں، البتہ آج کل ہم زیادہ انجوائے کررہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…