اب دوبارہ فراڈ کرنے کا سوچے گا بھی نہیں ۔۔ جانیں فوجی جوان سے فراڈ کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

(قدرت روزنامہ)جس طرح زمانہ جدید ہو رہا ہے اسی طرح آسانیاں بھی ہو رہی ہیں لیکن ان آسانیوں کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں۔
بہت سے لوگ ان نقصانات سے دوچار بھی ہو جاتے ہیں۔ ہم ایک ایسی خبرلے کرآئے ہیں جس میں ایک فراڈ کرنے والا غلطی سے آرمی جوان کو کال کر بیٹھا اور پھر کیا ہوا جان کر آپ بھی ہوشیار ہو جائیں گے۔پاکستان آرمی کے جوان فہد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں جوان ایک شخص سے فون پر بات چیت کر رہا تھا۔ جبکہ وہ شخص جوان سے اس کے اکاؤنٹ سے متعلق کچھ تفصیلات مانگیں، جس پر فوجی جوان اس شخص کو سبق سیکھا رہا ہے۔دراصل مشکوک نمبرز سے عام طور پر فون کالز آتی ہیں جس میں یہ افراد آپ سے آپ کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم دستاویزات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عموما اس فراڈ کا شکار وہی لوگ ہوتے ہیں جو کہ جنہیں زیادہ معلومات نہیں ہوتی اور وہ ان فراڈیوں کی باتوں میں آجاتے ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کال کرنے والا شخص جوان سے اس کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات بذریعہ نمبر حاصل کرنے کی کوشش کرر ہا تھا، جس پر جوان نے بظاہر یہ تاثر دیا کہ اسے موبائل فون کو استعمال کرنا ہی نہیں آتا ہے۔ فوجی جوان جانتا تھا کہ اس قسم کے فراڈ سے عام افراد لا علم ہوتے ہیں اسی لیے ویڈیو کی صورت میں اس شخص سے فون پر بات کی اور فراڈ کو بے نقاب کیا۔ جوان کی جانب سے مسلسل فراڈ کرنے والے سے بے تکے سوالات کرنا شروع کر دیے جس سے فراڈیا بجائے بے وقوف بنانے کے جوان کے ہاتھوں خود بے وقوف بن گیا۔ فون کال موجود شخص نمبر بتا رہا تھا اور صفر تین سو نو بول رہا تھا، لیکن جوان اسے نو کی بجائے دو بول رہا تھا جسے سن کر فراڈیا آف بگولا ہو گیا اور جلی جلدی جلدی میں اسے یہ کہہ کر دوں رکھ دیا کہ اگر آپ نے جواب نہیں دیا تو نقصان آپ کا ہی ہوگا۔ فراڈیے کو یہ سبق ہمیشہ یاد رہے گا۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

9 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

17 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

29 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

39 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

48 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago