اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے جسمانی مسائل اور بیماریاں سامنے آتی جاتی ہیں جو ایک وقت کے بعد ناقابل علاج بن جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر شروع سے ہی صحت مند غذائیں کھائی جائیں اور فعال طرز زندگی رکھا جائے تو بڑھتی عمر کے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے ایسا مشروب
بتایا جو تمام بیماریوں کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انار کے چھلکے میں جو سفید حصہ ہوتا ہے وہ پوٹاشیئم اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا یہ بہت سے فوائد کا حامل ہے۔ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ اس سے بننے والا مشروب وزن میں کمی کرتا ہے، ہارمونز کا توازن برقرار رکھتا ہے، نزلہ، بخار اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ خون کی سطح اور خون میں شوگر کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔اس مشروب کو بنانے کے لیے آدھا گلاس پانی لیں اور اسے ابال لیں، انار کے چھلکے کے 4 ٹکڑے کر کے اس میں شامل کردیں، 4 چمچ مسور کی دال اور تھوڑے سے انار کے دانے بھی اس میں شامل کریں اور اسے پکا لیں۔جب رنگت تبدیل ہونے لگے تو اسے چھان لیں، اس مشروب کو ہلکا سا گرم کر کے نہار منہ پئیں، 6 ہفتوں میں اس کے اثرات دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…