پاکستانی ٹیم کی بہترین پرفامنس جاری ۔۔۔بابر اعظم اور محمو رضوان سے متعلق آئی سی سی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں‌ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر آ گئے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 11 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔بابر اعظم
نے 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے، تاہم انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔دوسری طرف اپنی حالیہ شان دار کارکردگی کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، انھوں نے 3 درجہ ترقی کے بعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 8 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بولرز رینکنگ: بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بھی ترقی ہوگئی ہے، شاہین آفریدی 11 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچے ہیں، بھارت کے خلاف شان دار اسپیل کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس 596 ہوگئے۔قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بولرز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ پرفارمنس کے باعث حارث رؤف نے 17 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔بولرز میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، اور دوسری پوزیشن سری لنکا کے وانندو ڈی سلوا کے پاس ہے، جب کہ افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن بنگلا دیش کے ثاقب الحسن کے پاس ہے، دوسری پوزیشن افغانستان کے محمد نبی، اور تیسری پوزیشن نمیبیا کے جے اسمتھ کے پاس ہے۔

Recent Posts

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

25 mins ago

اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال…

27 mins ago

پنجاب ٹورازم اتھارٹی کے قیام کیلئے تجاویز طلب،وزیراعلیٰ نے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے "پنجاب ٹورازم" اتھارٹی کے قیام، ڈیزائن اور…

30 mins ago

سڑکیں خالی ہیں تو جڑواں شہروں کو کیوں کنٹینرستان بنایا گیا ؟ بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزرا پریس کانفرنسز…

33 mins ago

9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد، خون خرابہ اور لاشیں چاہتا ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد،…

35 mins ago