اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بازو بن کر صوبے کے عوام کی خدمت کریںجو اتحاد ٹوٹا اس کو دوبارہ جوڑنے آیا ہوںتمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں . بی اے پی کے قائم مقام صدر ظہوربلیدی نے کہاکہ جمہوری اور قبائلی روایات ہمارے کلچر کا حصہ ہے صوبے کی روایات کو مدنظر رکھ اے این پی کے پاس آئے ہیںہمیں ہر قدم پر تمام جماعتوں کی ضرورت ہے . رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ میں اپنے گھر پر بی اے پی کے وفد کو خوش آمدید کہتاہوں . اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے بی اے پی کے تین سال تک اتحادی رہنے کے بعد ساتھ چھوڑیںہم اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے تھے اور جمہوری فیصلوں کے پابند ہیں . اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے بی اے پی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے میر عبدالقدوس بزنجو اور قائم مقام صدر ظہور بلدی کی قیادت میں اے این پی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی رہائش گاہ جاکر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی . ملاقات میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سینٹر نوابزادہ عمرفاروق کاسی ، رشید ناصر اوردیگر بھی موجودتھے .
متعلقہ خبریں