اے این پی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے میر عبدالقدوس بزنجو اور قائم مقام صدر ظہور بلدی کی قیادت میں اے این پی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی رہائش گاہ جاکر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سینٹر نوابزادہ عمرفاروق کاسی ، رشید ناصر اوردیگر بھی موجودتھے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بازو بن کر صوبے کے عوام کی خدمت کریںجو اتحاد ٹوٹا اس کو دوبارہ جوڑنے آیا ہوںتمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔بی اے پی کے قائم مقام صدر ظہوربلیدی نے کہاکہ جمہوری اور قبائلی روایات ہمارے کلچر کا حصہ ہے صوبے کی روایات کو مدنظر رکھ اے این پی کے پاس آئے ہیںہمیں ہر قدم پر تمام جماعتوں کی ضرورت ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ میں اپنے گھر پر بی اے پی کے وفد کو خوش آمدید کہتاہوں۔اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے بی اے پی کے تین سال تک اتحادی رہنے کے بعد ساتھ چھوڑیںہم اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے تھے اور جمہوری فیصلوں کے پابند ہیں۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے بی اے پی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago