(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر کے عہدے سے استعفی دیا تھا، وزارت اعلیٰ کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کی راہ ہموار ہے۔
واضح رہےکہ اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونے دو روز قبل عہدے سےاستعفیٰ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کے حوالے کیا تھا، سیکریٹری اسمبلی نے عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کر دیا تھا، جسے آج منظور کر لیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ جام کمال خان کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان میں سیاسی جماعتیں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کےلئے متحرک ہوگئی ہے۔
نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلئے سیاسی جماعتوں کا رابطوں کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اکثریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کا حکومت بنانے کے بارے میں مشاورت کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کیلئے نامز کردیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا بھی اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
جے یو آئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ، ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…