(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ دو میچز میں شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 29 اکتوبر کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پھر کیویز کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے قومی ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف اُتاری گئی ٹیم کو ہی نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُتارا تھا اور اب شاہینوں کا مقابلہ افغانستان سے ہے، بظاہر تو پاکستان اپنے وننگ کمبی نیشن کو خراب نہیں کرتا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ افغانستان یا اس کے بعد نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں سرفراز احمد، حیدر علی ،عثمان قادر، محمد نواز ، خوشدل شاہ اور وسیم خان جونیئر کو پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جن کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں وہ اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں تاہم ممکن ہے کہ افغانستان، نمیبیا، اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے ان میں سے کسی کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک وننگ کمبی نیشن میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ گروپ ٹو میں شامل پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کرلی ہے، اور اب قومی ٹیم کے اگلے تین میچز افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھی پاکستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…