نعمان نیاز سے بحث و تکرار کا معاملہ، شعیب اختر کا پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ شعیب اختر نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا لیکن انھوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعے کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ سچ کیا ہے۔
شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں‘۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد منگل کی شب جب پی ٹی وی سپورٹس پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بارے میں لائیو پروگرام جاری تھا تو اس دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان بحث و تکرار ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس پروگرام کی وائرل ویڈیو میں نعمان نیاز کو شعیب اختر کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’آپ تھوڑے سے اکھڑ لگے، زیادہ ہوشیار لگے، لہذا آپ جا سکتے ہیں۔ میں یہ بات آن ائیر کہہ رہا ہوں۔‘ اس معاملے کی دوسری ویڈیو وائرل میں شعیب اختر بریک سے واپس آنے کے بعد یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ’میں پی ٹی وی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اس واقعے کے حقائق معلوم کرنے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور اس میں ڈائریکٹر نیوز، ڈائریکٹر پروگرامز اور چیف ہیومن رسورس آفیسر شامل ہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

3 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago