حکومت چوری چھپا رہی ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کاجواب نہیں دے سکی ۔ حکمرانوں کو عوامی تکلیف کی پرواہ نہیں، حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تو مہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا، عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے تو انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈالر میں اضافہ اور روپے میں کمی کیوں ہورہی ہے۔

جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔ آج عوام مہنگائی سے مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا، پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ۔ اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے۔آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو آرڈیننس آیا ہے جج صاحبان خود اس سے پریشان ہیں، فوری اور شفاف انتخابات پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

3 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago