لاہور کی عدالت کا بڑا فیصلہ شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے . نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی .

ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے سماعت کی . نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے . سیشن کورٹ نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے . عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں . عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں . عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں