کوئنٹن ڈی کوک نے گھٹنے نہ ٹیکنے پر معافی مانگ لی


جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ\ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل پیش آنے والے تنازع پر جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی۔کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے بلیک لائیوز میٹرز مہم سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک گْھٹنے پر بیٹھنے کی ہدایت ماننے سے انکار کیا تھا اور میچ سے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔اب کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے اپنے اس رویے کے لیے معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر میرے گْھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے

میں مدد ملتی ہے، اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔’جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے بعد کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اس سارے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھ پائے ہیں اور اب اپنے ملک کے لیے کرکٹ میچ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔اس میچ سے قبل جنوبی افریقی کرکٹرز اپنے انداز میں نسلی تعصب کیخلاف مہم میں کردار ادا کر رہے تھے، تاہم کرکٹ ساؤتھ افریقا نے تمام پلیئرز کو ایک جیسا عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago