مستونگ،پک اپ اور مزدہ ٹرک کے درمیان تصادم ، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

مستونگ (قدرت روزنامہ)مستونگ میں ایرانی ساختہ پک اپ اور مزدہ ٹرک کےدرمیان خطرناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے . تفصیلات کے مستونگ کوئٹہ تفتان کے قومی شاہراہ کانک کراس کے مقام پر ایرانی ساختہ پک اپ اور مزدہ ٹرک میں تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، آگ کے شعلے آسمان کو بلند ہورہے ہیں .

ذرائع نےبتایا کہ ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی ایرانی پٹرول سے لوڈ تھی . ذرائع نے مزید بتایا کہ گاڑیوں میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کے لیے فائربرگیڈ طلب کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں