دبئی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہاہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے ، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل رہے ہیں ، کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں، آخری دو میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہواہے ، ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ۔قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کیلئے سپنرز بڑے اہم ہیں اور ان کے سپنرز بہت اچھے ہیں ، سپنرز کے خلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے ، فخر زمان وارم اپ میچز میں اچھا کھیلے ، ون ڈاﺅن سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچاجا رہا ، سب ٹیمیں جیتنے کیلئے آئی ہیں ، انگلینڈ اور بھارت کو فیورٹ کہا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے محمد نبی ، راشد خان اور مجیب اہم ترین کھلاڑی ہیں، شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو، بھارت سے میچ ہوا تو وہ آئی سی سی اور کرکٹ فینز کیلئے اچھا ہو گا ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…