مسلم لیگ ن کا اسمبلیوں سے استعفوں کا حتمی فیصلہ! استعفے کب دیئے جائیں گے؟ سرپرائز دینے کا وقت آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) نامور کالم نگار شفیق اعوان روزنامہ نئی بات میں اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ’’ بالآخر مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ البتہ سینیٹ میں وہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ یہ سب کچھ وہ مہنگائی کے خلاف نہیں بلکہ سیاسی و انتخابی ماحول کو گرم کرنے کے لیے ایک چال کے طور پر استعمال کرے گی۔ مسلم لیگی

ذرائع استعفوں کے حوالے سے جس آئینی شق کا حوالہ دیتے ہیں وہ مضحکہ خیز لگتی ہے۔ مسلم لیگ یہ استعفے کب دے گی اس کا ذکر کالم کے آخر میں کروں گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جے یو آئی اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں مسلم لیگ ن کی اس تجویز سے متفق نہیں۔قارئین جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ عرصہ سے پی ڈی ایم کے پارلیمنٹ سے استعفوں کی رٹ سن کر کان پک گئے تھے۔ سب سے زیادہ یہ راگ عام انتخابات میں مسترد شدہ مولانا فضل الرحمان الاپ رہے تھے لیکن استعفے نہ آنے تھے نہ آئے۔ مسلم لیگ ن نے پی پی پی اور اے این پی کو باہر نکال کر پی ڈی ایم توڑنا گوارا کر لیا لیکن استعفوں کو ہوا نہ لگنے دی۔ اس حوالے سے مسلم لیگیوں سے بات چیت ہوتی رہتی تھی لیکن ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہ تھا بلکہ وہ اس بات سے متفق تھے کہ استعفوں کی ضد سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا اور حکومت کو فائدہ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پارٹی کے اندر بھی استعفوں کے معاملے پر پارٹی تقسیم تھی اور اکثریت کا یہ اصرار تھا کہ شہباز شریف کی بات مانتے ہوئے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس لایا جائے۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا اب تو شاید یہ دونوں جماعتیں بھی پی ڈی ایم میں واپسی میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ اس کی بڑی وجہ مسلم لیگ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کا سیکرٹری جنرل اور اے این پی کو پی ڈی ایم کا سیکرٹری اطلاعات بنانا چاہتے تھے تا کہ تمام جماعتیں یکسو ہو کر برابری کی سطح پر اتحاد میں کردار ادا کریں۔ اس وقت اتحاد کی سربراہی، سیکرٹری جنرل اور ترجمان کا تعلق مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام سے ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے عہدیداروں میں توازن چاہتے تھے لیکن لندن اور جاتی امرا سے انکی ایک نہ چلنے دی گئی۔ جس پر وہ بھی مایوس ہو گئے۔ دوسری طرف مسلم لیگ کے مزاحمتی گروپ نے سرعام پیپلز پارٹی کی تجاویز کا مذاق اڑایا بلکہ ایک اجتماع میں تو یہاں تک کہہ دیا گیا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی واپسی کی بھیک مانگ رہی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ اتحادی سیاست میں ہر جماعت کو حصہ بقدر جسہ دیا جاتا رہا

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago