اسلحے کے زور پر افغان مسئلے کا حل نہیں: وزیرِ اعظم عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلحے کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا۔

وزیرِاعظم عمران خان کے دورۂ ازبکستان کا آج دوسرا دن ہے، وہ وسطی اور جنوبی ایشیاء کے ممالک کے درمیان ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر پہنچے جہاں ازبکستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔

کانفرنس سے وزیرِاعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

انہوں نے کہا کہ جب امریکا کے سب سے زیادہ فوجی افغانستان میں تھے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیئے تھی، اب طالبان کیوں امریکا کی بات مانیں گے، جب افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء ہو رہا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ گوادر پورٹ پر معاشی سرگرمیاں 2019ء سے شروع ہیں، خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے، افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح افغانستان میں استحکام ہے، افغانستان میں بدامنی کاا ثر پاکستان میں بھی ہوتا ہے، گوادر پورٹ پر معاشی سرگرمیاں 2019ء سے شروع ہوئیں۔

ازبکستان میں دوسرا دن، وزیرِ اعظم کی کانفرنس میں شرکت

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، امید کرتے ہیں کہ سی پیک علاقائی روابط میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے 70 ہزار سے زائد جانیں قربان ہوئیں، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر ازبکستان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Recent Posts

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

3 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

15 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago