گھر جائیں گے یا جیل میں رہیں گے ؟ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)ممبئی ہائیکورٹ نے شاہ ر خ خان کے صاحبزادے آریان خان اور ان کے دونوں دوستوں کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کے وکلاءکی جانب سے خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے اپیل کی گئی تھی جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیاہے ۔ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا جس میں ضمانت منظور کرنے کی وجوہات بیان کی جائیں گی تاہم آریان خان اور دیگر دوست آج رات جیل سے رہا نہیں ہو پائیں گے ۔
این سی بی کے وکیل انیل سنگھ نے آریان خان کی درخواست ضمانت می خالفت کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان پہلی مرتبہ منشیات استعمال کرنے والا صارف نہیں بلکہ وہ گزشتہ دو سالوں سے مسلسل منشیات استعمال کر رہاہے ۔
یاد رہے کہ آریان خان کو تین اکتوبر کو سمندری جہاز میں جاری ریو پارٹی کے دوران این سی بی نے چھاپے میں گرفتار کیا تھا ، اس سے قبل 20 اکتو بر کو خصوصی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

2 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

6 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

13 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

21 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

28 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

34 mins ago