وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی ہے، ای سی سی کی تشکیل نو شوکت ترین کا وفاقی وزیرکا اسٹیٹس ختم ہونےکےباعث کی گئی، شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہوگی۔12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی کے وزرا ، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز ، وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے،آبی وسائل کے وزرا شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.38 کا فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا، حکومت کی موثر اقدامات سے 20 کلو آٹا کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگا آٹا فروخت ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، مشیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گنے کی کرشنگ کے سیزن کا 15 نومبر سے ہورہا ہے۔مشیر خزانہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میں بھی گنے کی کرشنگ کا سیزن وقت پر شروع کیا جائے، مشیر خزانہ نے گنے کی امدادی قیمت کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔
صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے صوبوں میں اشیاء خوردونوش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

2 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

8 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

13 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

20 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

25 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

33 mins ago