لاہور (قدرت روزنامہ)سرکاری سپورٹس ٹی وی پر سابق کرکٹر اور سٹار شعیب اختر سے بد تمیزی کرنے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں میزبان نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیدیا گیا۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ میزبان نعمان نیاز کے رویے سے سخت نالاں ہے ، انتظامیہ کے مطابق نعمان نیاز کو کچھ دن کے لئے آف آئیر کیا جا سکتاہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شعیب اختر سرکاری سپورٹس چینل پر دیگر لیجنڈز کے ساتھ اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے کہ میزبان نعمان نیاز نے ان کی باتوں سے اتفاق نہ کرتے ہوئے انہیں اٹھ کر چلے جانے کا کہہ دیا تھا ، اس قدر ہتک آمیز رویے کے باوجود شعیب اختر نے شائستگی کے ساتھ اپنا کالر مائیک اتارا اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے ۔
میزبان نعمان نیاز کے اس انداز پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت پاکستان بھر سے قومی سٹار کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں اور یہ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا جبکہ نجی ٹی وی چیلنجز اور دیگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی سرکاری ٹی وی کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری ٹی وی کی جانب سے گزشتہ روز معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…