گندم سکینڈل، سندھ کے طاقتور چوہے ایک بار پھر 8 ارب کی گندم کھا گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے سندھ کے گوداموں سے 8 ارب کی گندم غائب ہوجانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 لاکھ 31 ہزار ٹن گندم محکمہ خوراک کی ناک کے نیچے سے غائب ہوگئی مگر انتظامیہ اور سندھ حکومت کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی، 83 کروڑ کی گندم کو رکھے رکھے خراب کردیا گیا مگر غریب کے منہ کو وہ گندم نہیں لگنے دی گئی سندھ حکومت کا پیٹ غریب کی گندم کھانے سے بھرتا ہے اس اسکینڈل سے قبل سندھ کے 9 اضلاع سے 6

لاکھ گندم کی بوریاں غائب کی گئی جس کی بااثر افرادنے اینٹی کرپشن کی انکوائری بھی رکوائی تھی،2019-20 میں بھی 8 ارب مالیت کی گندم چوری کا اسکینڈل سامنے آیا تھا سندھ کی گندم کی چوریاں تو پکڑی جارہی ہیں مگر چور نہیں پکڑے جارہے سندھ حکومت کے طاقتور چوہے پہلے ہی سرکاری گندم کھاچکے ہیں سندھ حکومت نے 32 ہزار ٹن پرانے اسٹاک سے گندم جاری کی صوبے کے عوام کو پرانی سڑھی ہوئی گندم کھلائی گئی 6 سال پرانی گندم جو کہ انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں ہے 2012 سے 2017 کے درمیان کا اسٹاک سندھ کے عوام کے پیٹ میں اتارا گیاسندھ حکومت گندم بروقت ریلیز نہ کرکے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتی ہے وفاقی حکومت کی طرف سے جب گندم ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو وفاق پر ہی تنقید کی جاتی ہے،نیب نے گندم اسکینڈل میں 19 ارب کی ریکوری کی،سندھ حکومت کی پالیسی ہے جو جتنا بڑا لٹیرا ہوگا اسے اتنا ہی بڑا افسر لگایا جائیگا انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ سندھ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے دونمبری اور چور بازاری نے پیپلرزپارٹی کو بے نقاب کردیا ہے پی پی جعالسازی اور بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے سندھ کابینہ میں بیٹھے چوروں کا حل یہ ہے کہ انہیں جیلوں میں ڈالا جائے اور سندھ کے عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لیا جائے سندھ میں فرد واحد کی حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے سندھ کے عوام کو مزید روٹی کیلئے سسکتا نہیں برداشت کریں گے پی ٹی آئی حکومت جلد پی پی کو گھر بھیجنے کی تیاری کررہی ہے۔

Recent Posts

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

4 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

15 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

28 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

37 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

2 hours ago