سورۃ مزمل کا انتہائی زبردست اور خاص وظیفہ جس سے ہر قسم کی پریشانی اور مشکل ختم ہو جاتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حضورنبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہےکہ جو کوئی اس سورۃ کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا اللہ جل شانہٗ اس کی مصیبت کو دور فرمادے گا۔ جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کوپڑھے گا اللہ تعالیٰ اسےدنیا وآخرت میں خوش رکھے گا‘اس کا افلاس دورہوگا اورجس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔جو کوئی اس سورۂ کو سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔ اگر کوئی مسئلہ حل نہ ہورہا ہو تو چالیس روز بلاناغہ خلوت میں چالیس مرتبہ پڑھیں۔ ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال

تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔ روزانہ پڑھنے والے کی اللہ تعالیٰ دینی ودنیاوی مشکلات‘ آنے والے حادثات و خطرات کو دور کردیں گے۔ اگر سورۂ مزمل کو پڑھ کر حاکم کے سامنے پیش ہوں تو حاکم مہربان ہوگا۔ ر روز بعد از نماز عشاء گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل باقاعدگی سے پڑھنا فراغت دینی و دنیوی کیلئے مجرب ہے۔سورۂ مزمل برائے فراخی رزق و کشائش کا ایک طریقہ بعض مشائخ سے اس طرح بھی مروی ہے کہ عشاء کے بعد دو رکعتوں میں اکتالیس مرتبہ پڑھیں‘ اس طرح کے رکعت اول میں بعد از فاتحہ اکیس بار اور رکعت دوم میں بعد فاتحہ بیس بار سورہ ٔمزمل پڑھیں۔ اگر روزانہ باوضو گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر بیمار پر دم کرتے رہیں تو انشاء اللہ بیمار کو شفاء حاصل ہوتی ہے۔ اگر میاں بیوی میں باہم اختلاف ہوتو سورۂ مزمل اکیس بار پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے کھلادیں انشاء اللہ دونوں میں باہم الفت پیدا ہوجائے گی۔ ایک طریقہ سورۂ مزمل کے پڑھنے کا یہ بھی ہے کہ بعد نماز فجر چھ بار‘ بعد نماز ظہر سات بار‘ بعد نماز عصر آٹھ بار‘ بعد نماز مغرب نو بار‘ بعد نماز عشاء گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیں۔ انشاء اللہ ہر مشکل آسان ہوگی۔ اگراول و آخر درود شریف تین بار اور درمیان میں اکتالیس بار روزانہ سورۂ مزمل پڑھا کریں تو اللہ تعالیٰ دولت سے مالا مال فرمادیں گے اور مصیبت سے امن میں رہے گا۔ ایک بزرگ نے لکھا ہے کہ اکتالیس دن تک اکتالیس بار پھر اکتالیس دن تک اکیس بار اور پھر زندگی بھر کیلئےگیارہ مرتبہ کا معمول بنالیں آغاز نوچندی جمعرات سے کریں‘ غنا‘تونگری اور کشائش رزق کیلئے نہایت مجرب ہے۔ اب ہم چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف سورة المزمل کا عمل بہت ہی مجرب اوربہت زیادہ ازمودہ عمل ہے۔ جولوگ بہت پریشان ہیں اورجن کی دعائیں قبول نہیں ہے ہورہی جن کے مقصد پورے نہیں ہے ہو رہے یہ عمل آپ ظرورکرکےدیکھیں۔ اورمقصد کا جائز ہونا بہت ظروری ہے اگرآپ کا مقصد جائزنہیں ہو گا تو وہ مقصد پورا نہیں ہوگا چاہے آپ کتنی بھی کوشش کر لیں تو اس لئے آپ کو بار بار کہہ رہی ہوں کہ مقصد کا جائز ہونا ظروری ہے ۔ اورایسا مقصدجس سے کسی کو نقصان پہنچےتووہ مقصد پورا نہیں ہوگا اور سورة المزمل ہمارے نبی پاک ﷺ کی بہت محبوب سورۃ ہے۔ اب چلتے ہیں ہم اپنے وظیفے کی طرف کے کیسے یہ عمل کرنا ہے یہ عمل آپ نے صرف نماز فجر کے بعد ہی کرنا ہے۔ یہ عمل صرف فجر کی نماز کے بعد ہی کرنا ہے اس عمل کے لئے پانچھ وقت کی نماز بھی ظروری ہے۔ فجرکی نمازاداکرنے کے بعد آپ نے سورة المزمل کوایک بارپڑھنا ہے لیکن آپ نے اس کو اس طریقے سے پڑھنا ہے کہ آپ جب سورة المزمل شروع کرتے ہیں اورجب آپ پہنچے رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلا تواس آیت پرآپ جب پینچے گےتواس آیت کوآپ نے تین بارپڑھنا ہے اوراپنے زہن میں آپ نے مقصد رکھنا ہے اس آیت کو تین بار پڑھنے کے بعد پھرآپ اپنی سورۃ کوآگے شروع کریں اورجب آپ پہنچے اس جگہ پر وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ اس آیت کو بھی آپ نے تین بار پڑھنا ہے اوراپنا مقصد اسی طرح زہن میں رکھنا ہے اورپھرآپ اپنی سورۃ کو جاری رکھیں اور جب آپ اس مقام پرپہنچیں يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ اللَّهِ پھر آپ تین بار پڑھیں اس کے بعد آپ سورة المزمل کی آخری آیت پڑپہنچے وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اس آیت کو بھی آپ نے تین دفعہ پڑھنا ہے اپنے جائزمقصد کوزہن میں رکھتے ہوئے اس طرح سے پڑھنے سے انشاءاللہ آپ کی کوئی بھی حاجت ہے کوئی بھی مقصد ہے وہ لازمی پورا ہوگا۔ اول اورآخردرود ابراہیمی 3 بارپڑھیں یہ عمل ایک دن کا ہی ہے اگر ایک دفعہ کرنے سے آپ کا مقصد پورا نہ ہو تو آپ اس عمل کو جاری بھی رکھ سکتے ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago