مذہبی جماعت کا مارچ روکنے کے لئے جہلم کے پلوں پر دیواروں کی تعمیر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتظامیہ نے مذہبی جماعت کا مارچ روکنے کے لئےمختلف مقامات پر حفاظتی باڑ توڑ کر رکاوٹوں کے لئے وقفے وقفے سے بند کی شکل میں دیواریں تعمیر کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مذہبی جماعت کا مارچ روکنے کےلئے جی ٹی روڈ پر چناب و جہلم کے مقامات پر رابطہ پلوں پر کنٹینرز کے بعد دیواریں کھڑی کرنا شروع کردیں۔ پلوں پر مختلف مقامات پر حفاظتی باڑ توڑ کر رکاوٹوں کے لئےوقفے وقفے سے بند کی شکل میں دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں۔

مارچ کے شرکاء کے پاس جدید تین سے چار ہیوی کرینیں اور ایکسیکویٹرز سمیت مختلف مشینیں بھی ہیں۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جہلم میں خود موجود رہ کر صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ رینجرز بھی چناب اور جہلم کے مقامات پر موجود ہے۔ نیشنل ہائی وے ، جی ٹی روڈ ، چناب ٹول پلازہ سے چکوال موڑ بھائی خان سوہاوہ تک چھ مقامات سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔اوجلا کینال وزیر آباد ،چناب ٹول پلازہ گجرات، کینال بریج اور جہلم ٹول پلازہ ، جہلم کینٹ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مقامات، چکوال موڑ، بھائی خان پل سوہاوہ کے مقامات ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

Recent Posts

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

1 min ago

رواں مالی سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد ہونیکی توقع ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری…

4 mins ago

جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی…

14 mins ago

آصفہ بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد بھٹو خاندان کے مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی…

24 mins ago

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

34 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

55 mins ago