اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 پی کلو مقرر کی تھی تاہم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں ایک بار پھر فی کلو 5 روپے ،گھریلو سلنڈر 50 روپے اورکمرشل سلنڈر 220 روپے مہنگا کردیاگیا ۔ اضافے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 170 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2000 اور کمرشل سلنڈ 7715 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،گلگت بلتستان میں ایل پی جی گیس190 روپے

فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ایل پی جی ڈسڑی بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے کل (اتوار)کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ہے جس میں 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال ، گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago