ممبئی (قدرت روزنامہ) آریان خان کیس میں روز نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں ، 2 اکتوبر کو ہیکر نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے شاہ ر خ خان کی منیجر اور کچھ دیگر افراد کے موبائل فون ریکارڈ حاصل کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکر کی جانب سے ممبئی پولیس کمشنیٹ کو خط لکھا گیاہے جس میں دو افراد کا نام بھی دیا گیاہے ،
ہیکر کے مطابق آلوک جین اور شیلیش چوہدری نامی شخص نے چھ اکتوبر کو مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں ان کیلئے کچھ نمبروں کے کال ریکارڈ کا ڈیٹا نکالوں ، جن میں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا داد لانی اور کچھ لوگ شامل تھے ۔ ہیکر کامزید کہنا تھا کہ کہ ان دونوں افراد نے مجھے واٹس ایپ چیٹ کی بیک اپ فائل بھی دکھائی جس کا نام ” آریان خان چیٹ “ تھا، اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک ڈمی سم پربھارکر سائل کے نام پر دینے کا بھی کہا لیکن میں نے یہ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…