’شائقین کرکٹ سمجھ لیں کہ یہ صرف کھیل ہے‘ راشد خان کا پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بیان

دبئی (قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلر راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ ہی بہترین کرکٹ میچ ہوتا ہے اور جو ٹیم بھی بہتر کھیلے گی وہ جیتے گی، شائقین کرکٹ کو یہ بات قبول کرنی چاہئے اور پرامن رہتے ہوئے صرف اور صرف کرکٹ سے محظوظ ہونا چاہئے۔
راشد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 2019ءورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران اور بعد میں جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے، کرکٹ دو قوموں کو قریب لانے میں مدد کرتی ہے، جو بھی بہتر کھیلے گا وہ جیتے گا اور شائقین کرکٹ کو یہ بات قبول کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ 29 جون 2019 کو پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران افغانستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کی وکٹیں گرنے پر افغان شائقین کا جوش اور جذبہ غصے میں بدل گیا جو انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرتے مداحوں پر نکالا۔
پہلے سٹیڈیم کے اندر پاکستانی کرکٹ مداحوں سے الجھنے پر افغانستان کے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم سے باہر نکالا گیا اور پھر ہیڈنگلے کرکٹ سٹیڈیم کے باہر موجود پاکستانی کرکٹ کی شرٹ پہنے نوجوانوں پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا جس پر سیکیورٹی والوں نے 2 افغان مداحوں کو گرفتار بھی کیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے مزید 1300 ارب کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ بجٹ میں…

5 mins ago

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہِ پاکستان کا امکان، پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے دورہ…

9 mins ago

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر الیکشن لڑا، ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…

17 mins ago

حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے منفی اقدامات کر رہے ہیں ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ موجودہ…

22 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی…

29 mins ago

چمن دھرنے کے شرکا پر حملہ، ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام چمن پرلت پر ایف سی ، ڈپٹی…

36 mins ago