قومی کپتان نے ٹوئٹ میں ایک خاص بات بتائی تھی جو ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے . بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا بیٹ (بلا) 1500 روپے میں خریدا تھا . قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جس رقم سے انہوں نے یہ بلا خریدا تھا وہ ان کی والدہ کی بچت تھی جو تمام انہوں نے بابراعظم کو دے دی تھی . انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب کسی نے نہیں کیا، میرا ہر قدم آپ کا مقروض ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں . بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو ماں کا احترام کرنے کی تاکید کی . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک پرانی ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے . بابراعظم نے یہ ٹوئٹ گزشتہ سال مدرز ڈے کی مناسبت سے کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا اور ان کےساتھ ایک تصویر شیئر کی .
متعلقہ خبریں