اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومبر شروع ہوتے ہی کہاں کہاں خطرناک طوفانی بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک پر اثرانداز ہوگا، یہ سلسلہ اتنا شدید تو نہیں ہوگا لیکن اس کے سبب سردی کی ایک لہر ملک میں داخل ہوگی۔تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ گرم رہے گا۔
مغربی ہواؤں کا ایک کمزور شدت کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں سے گزرے گا، جس کے نتیجے میں آج دوپہر سے رات کے دوران بالائی / مغربی و جنوب مغربی خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے متعدل بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے بلند پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ فی الحال ملک میں بارشوں کے کسی سسٹم کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی و وسطی درجہ حرارت میں میں 3-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے. جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دن بدن کمی آنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…