حنا خان کا کینسر کی جنگ میں ساتھ دینے پر بوائے فرینڈ راکی کیلئے جذباتی پیغام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ حنا خان، جو اس وقت اسٹیج 3 بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کا شکریہ ادا کیا۔ حنا نے بتایا کہ کس طرح راکی نے ان کی حمایت میں اپنا سر منڈوا لیا جب وہ اپنا سر منڈوا رہی تھیں، اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 𝑯𝒊𝒏𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏 (@realhinakhan)

حنا نے مزید کہا کہ راکی ان کے لیے روشنی کی کرن بنے رہے، ہر ڈاکٹر سے ملنے سے پہلے سوالات تیار کیے، اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، یہ سفر خاص طور پر آخری دو مہینے میرے لیے بہت مشکل تھے، لیکن راکی تم نے میری زندگی آسان بنا دی۔ تم نے مجھے خود سے محبت کرنا سکھایا۔ انہوں نے راکی کو خدا کی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا، میری خواہش ہے کہ ہر عورت کی زندگی میں تم جیسا شخص ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *