سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025منظور کرلیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025منظور کر لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے ایوان میں پیش کیا،سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا،جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی،اپوزیشن شور مچاتی رہ گئی،صحافیوں احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آؤٹ کر گئے۔

ایمل ولی خان کاکہناتھا کہ ہمارے خاندان کو تو 47سے لیکر آج تک میڈیا ٹرائل ہورہا ہے،آزادی اظہاررائے کیلئے ہم نے جانوں کے نذرانے پیش کئے،فیک نیوز پر قانون بنے لیکن آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگانا چاہئے،فیک نیوز کیلئے ہمیں اور میڈیا کو اعتماد میں لیکر کام کریں،ان کاکہناتھا کہ میں اس پیکا ایکٹ کو کالا قانون سمجھتا ہوں،ریاست کی سوچ کے خلاف کوئی بھی ہوگا اسے نشانہ بنایا جائے گا، جتنا ہم بولتے ہیں اس سے تو ہم ہی پیکا کا پہلا نشانہ بنیں گے،پیکاکا پہلا نشانہ مجھے تو اپنا آپ لگ رہا ہے،جتنی بھی مجبوریاں ہوں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ اپنے نظریات کاسودا کیا جائے،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی جمہوریت پسند یا جماعت ایسے بل کی حمایت نہیں کر سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *