سونے کی قیمت تیزی سے نیچےگرنے لگی ، مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار50 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 18ہزار600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار758 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 1680 روپے ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر جب کہ پاکستان ین سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے

کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت گر کر 1789 ڈالر کی سطح پر آ پہنچی، جس کے باعث بدھ کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 7800 روپے اور 6687 روپے کی کمی ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں کمی ساتھ ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

2 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

12 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

38 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago