افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم زازائی دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولےبغیر پویلین واپس لوٹ گئے اور اگلے ہی اوور میں شہزاد بھی 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے . اصفر افغان بھی چوتھے اوور میں 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے . رحمت اللہ گرباز بھی 10 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے، کریم جنت کی اننگز 15 رنز تک محدود رہی اور نجیب اللہ زردان بھی 22 رنز کے بعد ہمت ہارگئے . آخر میں کپتان محمد نبی اور گلبدین نیب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کا اسکور آگے بڑھایا دونوں 35،35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے . پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2، حارث رؤف، شاہین آفریدی، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی . . .
دبئی(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے .
دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں
اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا .
متعلقہ خبریں