افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلیے 148 رنز کا ہدف

دبئی(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم زازائی دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولےبغیر پویلین واپس لوٹ گئے اور اگلے ہی اوور میں شہزاد بھی 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

اصفر افغان بھی چوتھے اوور میں 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رحمت اللہ گرباز بھی 10 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے، کریم جنت کی اننگز 15 رنز تک محدود رہی اور نجیب اللہ زردان بھی 22 رنز کے بعد ہمت ہارگئے۔

آخر میں کپتان محمد نبی اور گلبدین نیب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کا اسکور آگے بڑھایا دونوں 35،35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2، حارث رؤف، شاہین آفریدی، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

1 hour ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

2 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

3 hours ago