پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن سے این اے133 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے این اے133 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی، انتظامیہ احتجاج کے باعث لاہور ضمنی الیکشن کی تیاری سے قاصر ہے، الیکشن کمیشن سے حالات معمول پر آنے کے بعد ضمنی الیکشن کرانے کی درخواست ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے این اے133 لاہور کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں این اے 133 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ حالات معمول پر آنے تک این اے 133 لاہور کا الیکشن ملتوی کیا جائے، کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، جس کے باعث انتظامیہ احتجاج کے باعث لاہور ضمنی الیکشن کی تیاری سے قاصر ہے، پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن سے حالات معمول پر آنے کے بعد ضمنی الیکشن کرانے کی درخواست ہے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہوراین اے133 میں انتخابی دنگل کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے133 میں ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے رہنماء جمشید اقبال چیمہ، مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز، پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل سمیت21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 30 نومبر تک طلب کرلیا گیا ہے۔
ان میں جو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینا چاہے گا، وہ امیدوار11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ حلقے میں انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔ دوسری جانب این اے133 کے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا امکان ہے، جمشید اقبال چیمہ کے تجویزکنندہ این اے 133 کے رہائشی نہیں ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تجویز کنندہ کا متعلقہ حلقے کا رہائشی ہونا ضروری ہوتا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

6 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

36 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

47 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago