کراچی میں سی این جی پمپ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں سی این جی پمپ پر دھماکے میں4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سی این جی پمپ اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا، ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا کوئی تخریب کاری نہیں لگتا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع میٹرک بورڈ آفس کے قریب سی این جی پمپ اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی اورت دھماکے سے اطراف میں بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپردھماکا سلنڈر کا معلوم ہوتا ہے، لیکن دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا، جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلنڈر نصب نہیں ہے، ابتدائی طور پر دھماکا کوئی تخریب کاری نہیں لگتا۔ سی این جی پمپ کے مالک نے بتایا کہ پمپ پر دھماکا کسی کے سگریٹ جلا کر پھینکنے کے باعث ہوا ہے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

9 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

18 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

30 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago