حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، چودھری پرویزالٰہی کا حکومت کو انتباہ

لاہور(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمران اپنی انا ختم کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں اور خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو کیونکہ سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان شہید ہو رہے ہیں، راستوں کی بندش سے لوگ ایمبولینسوں میں مر رہے ہیں وہ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں، شہیدوں کی بیوائوں اور بچوں سے کوئی جا کر پوچھے کہ وہ کس حال میں ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے

کہا کہ جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے، حکمران اس بات کو سمجھیں کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی اور امن کے سوا کوئی چوائس نہیں اس ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے، بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا، دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کی عوام سے کیوں نہیں۔

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

3 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

20 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

50 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

1 hour ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago